ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آپ اور کانگریس ایک ہی سکے کے دو پہلو:نائیڈو 

آپ اور کانگریس ایک ہی سکے کے دو پہلو:نائیڈو 

Sat, 08 Apr 2017 01:57:03    S.O. News Service

نئی دہلی:7/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی (آپ)ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں اور دونوں پارٹیوں کے لیڈر مبینہ طور پر سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔دہلی کے میونسپل انتخابات کی تشہیری مہم کے آغاز کے موقع پر ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ کانگریس کی باپ ہے۔دہلی کی حکمران پارٹی کے کئی وزراء اور ممبران اسمبلی پر بدعنوانی سے لے کر بدسلوکی کرنے کا الزام لگا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ کچھ ہی عرصے میں آپ لیڈروں نے ثابت کر دیا کہ وہ کانگریس سے کم نہیں ہیں۔راجوری گارڈن اسمبلی سیٹ  کے ضمنی انتخاب کے لیے جمعرات کو مہم کے دوران نائیڈو نے آپ کے کنوینر اروند کیجریوال پر اپنی حکومت کے کام کاج کو لے کر شنگلو کمیٹی کے حقائق پر جواب دینے کا چیلنج دیا۔پروگرام میں نائیڈو کے ساتھ دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری بھی موجودتھے۔


Share: